مہر ٘خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی وزیرخارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات کی بحالی مسلم امہ کیلیے خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی خطے کی ترقی اور استحکام میں بھی معاون ثابت ہوگی۔
قبل ازیں ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو میں حسین امیر عبداللہیان نے پاکستانی عوام کے لیے بھی عید کا تہنیتی پیغام دیا۔
آپ کا تبصرہ